نوجلی ضلع سہارنپور

دانیال پور عرف نوجلی ضلع سہارنپور ایک قدیم بستی ہے جو بیری،نوجلی کے ساتھ بولی جاتی ہے یہ مقام کلیر شریف سے بجانب شمال دوآبائی میں ضلع سہارنپور اترپردیش بھارت میں واقع ہے یہ روحانی بستی بہت سی خصوصیات کی حامل رہی ہیں اس میں تہذیب و تمدن کے لئے مشہور ہیں کہ سلاطین ہند کے زیر اہتمام رہی جو ایک طویل عرصہ تک دینی علوم کامرکز و سر چشمہ رہی فتوحات کا کام برابر جاری رہا اور اکابرین اولیاء اللہ کا مسکن بنا رہا جو تاریخ کے اوراق میں ایک مقام رکھتاہے اور جب سہارنپور 1757ء میں مراٹوں کے قبضے میں آگیا تو جھوجہ برادری کے بہت سے لوگ نوجلی سے دوسرے مقامات پر ہجرت فرما گئے تاریخ کے اوراق میں ان علامتوں مشاہدوں کے اعلی کمالات کی دلیل ہیں۔[۱] جب انگریزی حکومت نے 1911ء میں مردم شماری کرائی تو اس کے مطابق ضلع سہارنپور میں دانیال پور عرف نوجلی میں جھوجہ برادری کے آبائی اجداد موجود تھے۔[۲]

حوالے

سودھو
  1. مختصر تاریخ اسلام ہند صفحہ صفحہ ۴۴ مورخ مولوی سید محمد رفیع کمہیڑہ
  2. تاریخ سہارنپور صفحہ ۳۳مکتبہ اشاعت اسلام دیوبند