راجہ پرگو منہاس کا اصل نام راجہ پرگ سنگھ تھا۔جموں میں موجود ریاست پرگوال اسی کے نام سے آباد تھی۔ راجہ پوگو منہاس کی اولادیں برائے راست ملن ہنس کی اولاد کہلائی۔ ملن ہنس منہاس قبیلے کا جدِ امجد ہے۔ راجہ پرگ سنگھ اپنے دور میں تعلیم اور دفاع کی پالسیاں بنانے کا موجد بھی کہلایا جاتا ہے۔ راجہ پرگ سنگھ کے پوتے راجہ پڑکھ سنگھ نے اس منہاس قبیلے کو دو شاخوں میں تبدیل کر دیا۔ پرگ سنگھ کی اولادیں پرگوال منہاس اور پڑکھ سنگھ کی اولادیں پکھڑال منہاس کہلائی راجہ پرگ سنگھ کے بائیس بیٹے اور تین بیٹیاں تھی جن میں سے جمعرت سنگھ نے بابا پیر مٹھا جموں کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیااور امام بخش خان منہاس کے طور پر جانا گیا بعد ازا امام بخش منہاس نے اپنے باقی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی اور ہجرت کر کہ مسلمان علاقہ میں قیام پزیر ہونے کی غرض سے ضلع جہلم کے علاقہ قلعہ روہتاس میں اپنا قدم رکھا۔ امام بخش کی نسل علمدین خان منہاس سے چلی اور ضلع جہلم کے علاقوں میں پھیل گئی۔ مشہور سیاسی فلاحی شخصیت "راجہ عباس ساغر منہاس" کا تعلق بھی پرگوال منہاس قبیلہ سے ہی ہے۔